You are currently viewing امریکہ نے حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ایران

امریکہ نے حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ایران

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:02/11/2017 12:46
  • Reading time:1 mins read

تہران (ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمدعلی جعفری کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا،امریکہ ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے

ایرانی دارلحکومت  تہران مین کانفرنس سے خطاب  کر تے ہو ئے  ایرانی  پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔

محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اس لئے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.