اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت لو گوں کا ہاتھ تھا اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اللہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں شامل افراد کا کردار قومی عزت کے منافی تھا، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مختلف افراد نے کردار ادا کیاتاہم رہائی کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے تو ساتھ دوں گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا، جن افراد نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد ہو سکتا ہے اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جب کہ ورثا ء کو دیت کی رقم بھی حکومت پاکستان نے ادا کی