You are currently viewing اگر نواز شریف عدلیہ کا احترام نہیں کر تے تو اس کایہ مطلب نہیں کہ ہم بھی نہ کر یں ،سابق وزیر اعظم

اگر نواز شریف عدلیہ کا احترام نہیں کر تے تو اس کایہ مطلب نہیں کہ ہم بھی نہ کر یں ،سابق وزیر اعظم

ملتان (ڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف عدلیہ کا احترام  نہیں کرتےتو اس کایہ مطلب نہیں کہ ہم بھی نہ کریں

سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا ملتان کے حلقہ 198 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا تھا کہ کہ جہاں غریب ہو گا وہاں پر پیپلز پارٹی ہو گی۔ ہم نے جنو بی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کر لی ہے جو بلاول بھٹو زرداری کا ایک کارنامہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی آس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلی والوں کو چور ڈاکو کہا اور پھر وہیں جا کر بیٹھ گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا ترجمان نہیں۔ اگر نواز شریف عدلیہ کا احترام نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی نہ کریں۔ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں تاکہ ادارے مظبوطی کے ساتھ اپنا کام کر سکیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.