You are currently viewing پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں،شہباز شریف

پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں،شہباز شریف

لاہور (ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ، کہتے ہیں پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، ڈیفنس ، کلفٹن جیسے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ،

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ، کہتے ہیں پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، ڈیفنس ، کلفٹن جیسے کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ، چور چور کا نعرہ لگانے والوں نے بھی قومی خزانہ لوٹا ، گزشتہ حکومتوں میں بدترین ڈاکہ زنی ہوئی۔ اور کہتے ہیں کہ ملکی سیاست میں گرما گرمی آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے ، کل آصف زرداری نے پنجاب کو فتح کرنے کا اعلان کیا آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انہیں کرارا جواب دیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بہتر بنانے کی باتیں کرنیوالے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، سڑکیں بہتر بنالیں ، شہباز شریف نے کراچی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنی خدمات دینے کا اظہار بھی کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چور چور کا نعرہ لگانے والوں کو بھی خوب سنائی ، انہوں نے کہا پنجاب بینک میں 50 ارب کا ڈاکا پڑا ، ملکی خزانے کو لوٹا گیا ۔