You are currently viewing کام کرنے آیا ہوں سینیٹ  گرم کرنے نہیں، 45 دن میں 45مہینوں کا کام کروں گا،وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی

کام کرنے آیا ہوں سینیٹ گرم کرنے نہیں، 45 دن میں 45مہینوں کا کام کروں گا،وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی

 اسلام آباد (ڈیسک)  وزیراعظم منتخب ہو نے کے بعد قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہو ئے مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں،میں کام کرنے آیا ہو ں سینیٹ گرم کرنے نہیں ، میں 45 دن میں 45مہینوں کا  کام کروں گا، پاکستان میں سیاست گالی بن چکی ہے وزیر اعظم بن کر خوشی نہیں ہے  ،

منتخب وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ اس نشت کے بو جھ کا پتا ہے آج اس ایوان کا سب سے بڑا کام یہ ہے ایوان اپنی عزت و تقدس کو بحال کرے ، ہمیں آئین کے مطابق  چلنا ہے ، حکومت ،اپوزیشن ، فوج اور عدلیہ سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں  اگر کشتی میں چھید  ہو گا توسب ڈوب جا ئیں گے ،نواز شریف نے عوام کی خدمت  کی جس کی گواہی  عوام دیں گے ، نوکریاں ملک میں سرمایہ کاری سے ملیں گی، چودھری نثارکی اجازت سے ایک بات کرنا چاہوں گا دنیا کےکسی ملک میں لوگ آٹومیٹک ہتھیارلے کرنہیں چلتے کوئی ملک ایسا نہیں جس میں عام آدمی کو خودکار اسلحہ کا لائسنس دیا جاتاہو پوری کوشش ہوگی کہ ملک میں شہریوں کے پاس خودکار اسلحہ نہ ہو ملک میں معیاری تعلیم کی ضرورت ہے اس حکومت نے 10 ہزار سے زائد میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے ہے لوڈ شیڈنگ اس سال نومبر کے بعد نہیں ہوگی، کراچی کے مسائل کو حل کیاجائےگا، ہم نے کراچی کو امن و امان دیا، اب وہاں ترقی کی ضرورت ہے،

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.