اسلام آبا د(ڈیسک) سپریم کورٹ کا عمل درآمد بینچ پاناما جے آئی ٹی کے ارکان پرحسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج کرے گا ۔ وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کل پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
جے آئی ٹی میں حسین نواز کے پیش ہونے کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ۔جے آئی ٹی نے 27 تاریخ کو حسین نواز کو نوٹس بھجوایا کہ 28 مئی کو 11 بجے پیش ہوں، ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کے لیے تیار نہیں تھے ۔ جے آئی ٹی کے 2ممبران ایک گھنٹے بعد اجلاس میں شریک ہوئے۔جے آئی ٹی اراکین نے حسین نوازکے وکلا کو داخلے کی اجازت نہ دی،اصرارکے باوجود حسین نواز کو اکیلے بیٹھنے کا حکم دیا گیا۔ جے آئی ٹی کے جن اراکین پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ شدید غصے میں نظر آئے، اورسپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا