اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم کے بڑےصاحبزادے حسین نواز شریف آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف گزشتہ روز پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے 4گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی ۔حسین نواز آج بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حسین نوازکےعلاوہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی پیش ہوئے تھے اور ان سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔