You are currently viewing خوفناک فلم پسند کرنے والے مداحوں کے لئیے خوشخبری

خوفناک فلم پسند کرنے والے مداحوں کے لئیے خوشخبری

کیلی فورنیا (ڈیسک)تھرل فلم پسند کرنے والوں کے لیئے خوشخبری، ہولی وڈ کی نئی فینٹسی ہارر فلم ’دی ڈارک ٹاور‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہولی وڈ کی نئی فینٹسی ہارر فلم ’دی ڈارک ٹاور‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم  کے ڈائرکٹر نکولاج آرسل فلم کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں کیتھرین وینیک، میتھیو میگونگی، کلاؤڈیا کم، جیکی ہالےاور نکولس ہملٹن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں فلم ‘دی ڈارک ٹاور ‘  ہالی وڈ کے معروف رائٹر اسٹیفن کنگ کے مشہورناول سےماخوز اس فلم کی کہانی دنیا کے خاتمے کی عکاسی کر رہی ہے،  فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک سیاہ فام شخص دنیا کی بقا کیلئے ڈارک ٹاور کی تلاش میں خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے۔ اس مشن کے دوران خوفناک مخلوق اور بلائیں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں ۔60ملین ڈالر انویسٹمنٹ لگنے کے بعد مکمل ہونیوالی یہ دہشت ناک فلم کولمبیا پکچرز کے تحت اس سال 4ا گست کو سینما گھروںکی رونق بنے گی۔