ممبئی(ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’’پدماوتی‘‘ ریلیز کی گئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔
ہندوانتہا پسند جماعتیں اب بھی فلم پدماوتی کی بھرپورمخالفت کررہی ہیں جب کہ راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔کرنی سینا کے سربراہ لوکیندرا سنگھ کالوی نے دپیکا کی ناک کاٹنے کے علاوہ فلم کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ’’ناچنے والی‘‘ قراردیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انڈرورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمارکرنے کے لیے فلم میں پیسہ لگایا ہے ۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرمہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
(این این آئی)