You are currently viewing فلم ہندی میڈیم کی ریلیز مزید آگے

فلم ہندی میڈیم کی ریلیز مزید آگے

ممبئی (ڈیسک)بالی وڈ کی مزاحیہ فلم “ہندی میڈیم” کی ریلیز مزید ایک ہفتہ آگے کردی گئی ،فلم ہندی میڈیم اب 19 مئی کو سینما گھروں کی رونق بنے گی۔

ذرائع کے مطابق بالی وڈ کی مزاحیہ فلم “ہندی میڈیم” کی ریلیز مزید ایک ہفتہ آگے کردی گئی،فلم کے پروڈیوسر ڈائنیش ویجان کا کہنا ہے کہ تاخیرکی وجہ فلم کی مزید پروموشن کرنا ہے اس فلم میں صباہ قمر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ عرفان خان اور صباہ قمر اپنی بیٹی کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دلانے کے لیئے بہترین اسکول کا انتخاب کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم ہندی میڈیم  اب 19 مئی کو سینما گھروں کی رونق ببنے گی۔