You are currently viewing حنا دلپذیر نے اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری بھی شروع کردی

حنا دلپذیر نے اداکاری کے ساتھ ہدایتکاری بھی شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھوٹے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی  ادکارہ  حنا دلپذیر عرف مومو  اب ہدایتکاری میں بھی اپنے کمالات دکھائیں گی۔

ٹیلی ویژن  اسکرین پر منفرد  کردار ادا کرکے کامیابی کی اونچائیوں کو سر کرنے والی اداکارہ حنا دلپذیر نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ  اب ناظرین کو ہدایتکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ اداکارہ حنا دلپذیر اب چھوٹے پردے پر ہدایتکاری کریں گی،انہوں  نے کہا کہ ہدایتکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے کا فیصلہ انکے لئے آسان نہیں تھا  لیکن انکی ٹیم نے انکا حوصلہ بڑھایا۔

حنا دلپذیرنےمیڈیا کو بتایا کہ وہ ہدایتکاری کے ساتھ اداکاری بھی کرتی رہیں گی جبکہ عیدالاضحیٰ پر ان کی ہدایتکاری  میں بننے والا مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا جائے گا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔