You are currently viewing لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب  کے دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد اب پھرگرمی بڑھنے کا امکان ہے،سندھ میں  موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کی اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہا ہے کہ لاہور سمیت  پنجاب  کے دیگر علاقوں میں بارشوں کے بعد اب پھرگرمی زور پکڑے گی ،لاہور میں درجہ حرارت 38 ڈگری ،ملتان میں 39 جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ساتھ ہی ساتھ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں  موسم گرم رہے گا جبکہ گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔