اسلام آبا د (ڈیسک)وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز آج پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔حسن نواز شریف گزشتہ رات لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پیش ہوئے تھے ۔جے آئی ٹی نے حسین نواز سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز نیشنل بینک کے صدر سعید احمد سے 13 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی