You are currently viewing حجاج کرام کی وطن واپسی ،کل پی آئی اے کی فلائٹ  حجاج کا پہلا قافلہ لیکر  پہنچے گی

حجاج کرام کی وطن واپسی ،کل پی آئی اے کی فلائٹ حجاج کا پہلا قافلہ لیکر پہنچے گی

لاہور(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے  کی فلائٹ کے ذریعے حجاج کووطن  واپس لانے کا آغاز کل سے ہوگا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 17 ستمبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والے حج آپریشن میں 126 خصوصی پروازوں کے ذریعے جدہ اور مدینہ منورہ سے 52 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گاجبکہ  حجاج کو اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ لایا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز 300 پاکستانی حاجیوں پر مشتمل پہلا قافلہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا تو ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے حجاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کے ایک لاکھ 47 ہزار حجاج کرام سمیت دنیا بھر کے 25 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔