کراچی کےعباسی شہید اسپتال کی گیس منقطع کردی گئی ۔گیس نہ ہونے سےآج ہونے والے آپریشن ملتوی کردیےگئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق گیس کےدو کروڑ سے زائد کے واجبات ادا کرنا ہیں ۔گیس بند ہونے سے آلات کی اسٹرلائزیشن بھی بند ہوگئی۔گیس نہ ہونے کے پیشِ نظر اسپتال انتظامیہ نے ایل پی جی طلب کرلی ۔