You are currently viewing گٹھیا کے مریضو ں کے لیے خوشخبری

گٹھیا کے مریضو ں کے لیے خوشخبری

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:04/05/2017 14:36
  • Reading time:1 mins read

امریکہ (ڈیسک)امریکی ماہرین نے گٹھیا کے مرض میں مبتل افراد کے لیے ایک ایسا ہلکا پھلکا اور لچک دار اور مضبوط مادہ تیار کرلیا جو گٹھیا کے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔

جوڑوں میں ایک خاص طرح کی چکنی اور لچک دارکرکری ہڈی(کارٹی لیج)موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے 2 مختلف ہڈیاں آسانی سے جوڑوں پر ایک دوسرے کے ساتھ حرکت کرسکتی ہیں۔اسی کرکری ہڈی کی بدولت ہمیں اٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے ہموار انداز سے اپنی ہڈیوں کو حرکت دینے میں سہولت رہتی ہے، لیکن اگر بیماری یا عمر میں اضافےکے نتیجے میں کوئی سی کرکری ہڈی متاثر ہوجائے اور اس میں لچک ختم ہوجائے تو گٹھیا کا مرض لاحق ہوجاتا ہے ،جو انگلیوں کی پوروں سے لے کر گھٹنوں اور ٹخنوں تک میں شدید تکلیف کی وجہ بنتا ہے۔شمالی کیرولائنا میں ڈیوک یونیورسٹی کے (بایو انجینئرز)نے اس مسئلے کا حل ایک مصنوعی کرکری ہڈی کی شکل میں تیار کرلیا ہے جو بہت ہلکی پھلکی ہونے کے علاوہ بالکل قدرتی (کارٹی لیج) کی طرح لچک دار اور مضبوط بھی ہے۔ اسے بہت ہی خاص قسم کے ہلکے مادّے ’’ہائیڈروجل‘‘کی دو اقسام کو آپس میں یکجا کرتے ہوئے بنایا گیا ہےجن میں ایسا مواد بھی شامل ہے جو قدرتی کرکری ہڈی کو لچک اور مضبوطی عطا کرنے والے مادّوں سے بڑی مشابہت رکھتا ہے۔