You are currently viewing صرافہ بازار  میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل  مارکیٹ میں سونے کی ریٹ کم ہونے کے  بعد مقامی صرافہ بازار میں دو روز میں فی تولہ سونا 800 روپے اور دس گرام سونا 684 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل سندھ صرافہ بازار کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1184 ڈالر ہوگئی۔ اس کمی کااثر مقامی صرافہ بازارپر بھی ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا چار سو روپے سستاہوکر 49 ہزار سات سو اور دس گرام سونا 342 روپے کمی سے 42ہزار چھ سو روپے ہوگئی ہے ۔