You are currently viewing عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچ چکی  ہے ۔

امریکی معاشی اعداد وشمار میں بہتری کے باعث عالمی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کا قوی  امکان ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم ایک بار پھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔