کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 53 ہزار 150 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1359 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہےجبکہ آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 53 ہزار 150روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 45 ہزار 557روپے کا ہو گیا ہے اور جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں 8850 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےجبکہ چند روز کے دوران ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت کئی ہزار روپے بڑھ چکی ہے، سونے کے مقامی تاجر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو دیکھنے کے بعد مقامی ریٹس کا تعین کرتے ہیں۔