You are currently viewing قراقرم ہائی وے کے متاثرین کو بروقت معاوضے ادا نہیں کئے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر جی بی

قراقرم ہائی وے کے متاثرین کو بروقت معاوضے ادا نہیں کئے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر جی بی

گلگت بلتستان (ڈیسک )ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ قراقرم ہائی وے کے متاثرین کو بروقت معاوضے ادا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اب متاثرین موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کے معاوضے مانگتے ہیں

انہوں نے جمعہ کے روز ایک توجہ دلائو نوٹس کو نمٹاتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موجودہ ریٹ کے مطابق معاوضے ادا کرنے کیلئے مزید فنڈز درکار ہیں اس حوالے سے ہم این ایچ اے کے ذمہ دار حکام کو لیٹر لکھیں گے کہ وہ کے کے ایچ کے متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے ادا کرنے کیلئے اقدامات کرے اس سے قبل عمران ندیم نے ایک توجہ دلائو نوٹس میںکہا کہ کے کے ایچ کی اپ گریڈیشن کیلئے چودہ سو کنال اراضی حاصل کی گئی اور کے کے ایچ کے چودہ سو متاثرین ہیں انہوںنے کہا کہ این ایچ اے کو سو فیصد فنڈز ملے ہیں مگر آٹھ سال گزرنے کے باوجود کے کے ایچ کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے یہ متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہے این ایچ اے کو فوراً معاوضے ادا کرنے کی ہدایت کی جائے