You are currently viewing آرمی چیف کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے الوداعی ملاقات

آرمی چیف کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے  ملاقات کی جبکہ نواز شریف اور ممنوں حسین نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا  کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہر مرحلے پر مجھے آپکی رہنمائی اور تعاون حاصل رہا،پر خلوص تعاون اور رہنمائی پر وہ صدر مملکت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئےان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،جس پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے، جنرل ہیڈکوارٹرز ،راولپنڈی میں تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔