لاس اینجلس(ڈیسک) ہالی ووڈ کی فل ایکشن مووی “ٹرانسفارمز دی لاسٹ نائٹ” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ،فلم 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ کی فل ایکشن مووی “ٹرانسفارمز دی لاسٹ نائٹ” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں اس بار بھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئینگے۔فلم کی کہانی دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم کی کاسٹ میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل شامل ہیں۔ فلم “ٹرانسفارمز دی لاسٹ نائٹ” 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔