فرانس(ڈیسک) دلچسپ چیمپئن شب ،فرانس کے شہر “انگرشیم” میں داڑھی اورمونچھوں کی سالانہ بین الاقوامی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،عجیب و غریب انداز اور منفرد طرح کی داڑھی اورمونچھوں کے حامل 100 سے زائد شرکا نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا
ذرایع کے مطا بق فرانس کے شہر انگر شیم میں داڑی اور مو نچھوں کی سالا نہ بین الاقوامی چیمپئن شب کا انعقا د کیا گیا مختلف کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری سٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکا نے سنواری ہوئی مختلف انداز سے آراستہ کی ہوئی داڑھی اور مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دئیے گئے مقا بلے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ داڑھی اور مو نچھوں کو بڑھانا سر کے بال بڑھانے سے زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان میں بھی باقاعدہ شیمپو اورکنگھا کر نا پڑتاہے