You are currently viewing نواز شریف عوام کی نمائندگی کا حق کھو بیٹھے، پی پی پی رہنما لطیف کھوسہ

نواز شریف عوام کی نمائندگی کا حق کھو بیٹھے، پی پی پی رہنما لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اسٹاف رپوٹر) وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف ، عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یہ نہ ہونے کی سماعت الیکشن کمیشن میں جاری ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

 اس موقع پر  پی پی پی رہنما سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ   شیخ رشید احمد کے ہمراہ الیکشن کمیشن دفتر کے با ہر میڈیا کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں حسن نواز اور مریم نواز کی نہیں بلکہ نوازشریف کی ذاتی ملکیت ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آف شورکمپنیاں حسن نواز اور مریم نواز کی نہیں بلکہ نوازشریف کی ذاتی ملکیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نےالیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے جس پرانہیں نااہل قرار دیا جائے۔

دوران سماعت لطیف کهوسہ نے وزیراعظم کے خلاف تحریری ثبوت بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے ۔ سماعت کے دوران صحافیوں کو کمرہ عدالت سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو لطیف کھوسہ نے احتجاج کیا ۔ جس پرالیکشن کمیشن نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں رکنے کی اجازت دی ۔

 سابق گورنر پنجاب و پی پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو عوامی نمائندے آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے انہیں پکڑنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ نواز شریف بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کا حق کھو بیٹھے ہیں ۔
تاہم شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں انصاف چاہتی ہیں ۔ اگرعدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ستمبر کے مہینے  میں عوام  سڑکوں پر فیصلہ کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7