You are currently viewing سابق  چیئرمین نیب  آج جے آئی ٹی کے روبرو ہوں گے

سابق چیئرمین نیب آج جے آئی ٹی کے روبرو ہوں گے

اسلام آبا د (ڈیسک)  نیب کے سا بق چیئرمین   جنرل امجد آج پاناما  جے آئی ٹی کے روبر ہوں گے ،  جے آئی ٹی نے وزیر اعظم  کے بچوں اور کزن طارق شفیع کو  بھی  با ضا بطہ سمن جا ری کردیے گئے

ذرایع کے مطابق  پاناما کیس کے لئے  بنا ئی گئی  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  نےآج نیب کے سا بق چیئرمین امجد  کو   طلب کیا ہے  جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کردیئے۔جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.