اسلام آباد (اسٹا ف رپورٹر) ترجمان دفتر میں ہفتہ وار بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کشمیر اور کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے موجوع پر پریس پریفنگ دے رہے ہیں ۔
پریس بریفنگ سے قبل ترجمان دفتر میں نفیس زکریا کی بہن کی وفات پر فاتحہ خوانی کا انعقاد بھی کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پریس پریفنگ کے دوران کہنا ہے کہ نواز مودی تعلقات کو ذاتی تعلقات کہنا ٹھیک نہیں کیونکہ یہ تعلقات ریاستیہ تعلقات کی بناء پر قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں نواز مودی کتنی بار ملاقات کرتے ہیں پاکستان کو غرض صرف اس بات سے ہے کہ ان ملاقات کی بنا ء پر وہ مسئلہ کشمیر کس طرح کرتے ہیںکیونکہ یہی بات واضح کرے گی کہ پاکستان کے بھارت سے تعلقات کس سطح پر ہیں ۔
بھارت میں پاکستانی وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی وزیراعطم کے خلاف درج کیا گیا مقدم پواؤنٹ اسکورنگ کی مثال ہے۔ کچھ بھی ہو پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا بھار ت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا کشمیر کا حل نہیں ۔
مزید ان کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستانی مؤقف مذاکرات ہیں لیکن بھارت ہمارے مؤقف کو سنجیدہ نہیں لے رہا کیونکہ جس دن بھارت پاکستانی مؤقف کو سنجیدہ لے گا کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آجائے گا ۔