You are currently viewing پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش،محتلف حادثات میں 5افرادجاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،محتلف حادثات میں 5افرادجاں بحق

لاہور (ڈیسک) لاہور، ، فیصل آباد، سرگودھا ، اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کے باعث مختلف حادثات 5افراد  جاں بحق ۔لیسکو کے 94 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے بعد بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے سمہ سٹہ کی صادق امین کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون ملبے کے نیچے دب کر دم توڑ گئی جبکہ اسکی بیٹی اور تین نواسے نواسیاں زخمی ہو گئیں پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق بارش کےبعد تین دیواریں گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.