لندن(ڈیسک) لندن کے علاقے گرینفل ٹاورز میں 27 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور200سےزائد فائرفائٹرز آگ پرقابو پانےمیں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق آگ گرینفل ٹاور میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر سولہ منٹ پر لگی ۔یہ بلڈنگ 120 فیلٹس پر مشتمل ہے جس کی دوسری منزل پر لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ’لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے‘ذرائع کے مطابق عمارت کے منہدم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ایک عینی شاہدکے مطابق ’عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا ، یہ بہت بڑی آگ کی طرح ہے‘۔