اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن حکام کی جانب سے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ اسلام میں کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان باشندے کو پاکستان سے بے دخل کردیا گیا۔
نانی خیل نامی افغان باشندے کو انٹر پول کے ذریعے بینظیربھٹو ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ نانی خیل کو ڈنمارک سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 771 کے ذریعے نے دخل کیا گیا ۔
تاہم افغان شہری ناروے حکام کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جس کو انٹر پول کی مدد سے ایف آئی اے حکام نے ڈی پورٹ کیا۔