You are currently viewing وفاقی وزیر احسن اقبال اور چینی سفیر نے سی پیک ایکسی لینس سینٹرکا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر احسن اقبال اور چینی سفیر نے سی پیک ایکسی لینس سینٹرکا افتتاح کردیا

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے  چینی سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ عوامی مرکزمیں سی پیک ایکس لینسی سینٹر کا افتتاح کردیا ۔

چینی سفیر سن وی ڈونگ نےسی پیک ایکسی لینس سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مظہر ہےجس کے تحت توانائی سمیت انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ عالمی اداروں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ تاریخی منصوبے سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی کی طلب 33ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 22ہزار میگاواٹ ہے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک فریم ورک کے تحت پیدا کی جائے گی۔