You are currently viewing وفاقی حکومت نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے 1 کھرب روپے کا منصوبہ تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے سمندری حیات کو بچانے کے لیے 1 کھرب روپے کا منصوبہ تیار کرلیا

  • Post author:
  • Post category:ٹکرز / صحت
  • Post last modified:09/09/2016 18:19
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے سمندری حیات کو زہریلے فضلے سے بچانے  کے لیے 1 کھرب روپے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا ڈی جی پورٹ قاسم اور نیوی کو ٹاسک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سندھ حکومت سے جوائنٹ وینچر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کروڑوں گیلن گندا پانی سمندر میں جا رہا ہے جس کی وجہ سے سمندری حیات اور مینگرووز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اس وقت کراچی میں 5 بڑے نالے ہیں اور 18 کلو میٹر کے علاقے میں گندگی پھیل رہی ہے جس میں انڈسٹریل زون بھی شامل ہے، سمندر میں گندگی کی بھرمار کی وجہ سے دفاعی حوالے سے بھی آبدوزوں کو مشکلات کو سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سمندری حیات کے بچاؤ کے مقصد سے اس گندگی کو صاف کرنے کے لیے 1کھرب روپے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، انڈسٹری کو ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کا پابند بنایا جائے گا، ڈی جی پورٹ قاسم اور نیوی کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل بزنجو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے سندھ حکومت سے بات کرنے کا کہا ہے تاکہ وفاق اور صوبہ جوائنٹ وینچر کر کے اس اہم مسئلے کو حل کرسکیں، سندھ کے ذمے چھوٹا سا شیئر ڈالیں گے۔