You are currently viewing وفاقی وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کا اعلان

اسلام آبا د (ڈیسک)اسلام آبا د میں  پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا جو 31 جولائی کی شب بارہ بجے تک برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ ماہ کے لئے مٹی کے تیل کی پرانی قیمت کو برقرار رکھا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں کمی کی جا رہی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی بھی پرانی قیمت کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی جبکہ پٹرول کی نئی قیمت کم کرکے 71.30 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.