You are currently viewing وفاقی کابینہ نے کشمیر میں قائم بھارتی بربریت کےخلاف19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا  ۔

وفاقی کابینہ نے کشمیر میں قائم بھارتی بربریت کےخلاف19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ۔

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:16/07/2016 12:00
  • Reading time:1 mins read

لاہور (اسٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ نے کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے   بھارتی ظلم کے خلاف پاکستان میں 19جولائی منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سخت سیکوریٹی میں جاتی امراء پہنچے جہاں وزیراعطم نواز شریف کی  صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج لاہور گورنر ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں منگل کو پاکستان میں بھارتی درندگی کے خلاف یوم سیاہ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ  صورتحال پر جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں خطاب کے دوران وزیراعظم نوز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان  بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جانے والےبہیمانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہے ۔پاکستانی فوج اس مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے  ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7 لاکھ فوج آزادی تحریک کی آوازکو دبا نہیں سکتی، بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی مزید مضبوط ہوگی ۔برہان مظفر  وانی تحریک آزادی کا عظیم سپاہی تھااور  کشمیری عوام بھارت سے آزادی لے کر رہیں گے ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جگائیں گے اور کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں ۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کشمیر کی صورتحال پرکابینہ کو بریفننگ دی اس سے قبل وفاقی  کابینہ میں امجد صابری ،عبدالستار ایدھی اور کشمیری شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی  جبکہ سعودی عرب ،ترکی،بنگلہ دیش،انڈونیشیا اور فرانس میں پیش آنے والےدہشتگردی کے  واقعات کی مذمت اور  ان واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.