You are currently viewing فواد کو ٹیم میں واپسی کیلئے جارحیت کی ضرورت ہے ،مکی آرتھر

فواد کو ٹیم میں واپسی کیلئے جارحیت کی ضرورت ہے ،مکی آرتھر

لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سیلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ فواد عالم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں طلب کیا گیا تھا جہاں سلیکٹرز کو موقع ملا کہ ان کی تکنیک اور اسٹروک کو جانچیں اور دیکھا جائے کہ وہ زیادہ باؤنڈریز کیسے حاصل کرتے ہیں۔قومی ٹیم میں طویل عرصے سے جگہ بنانے میں ناکام بلے باز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 40 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں تاہم ہیڈ کوچ کے مطابق فواد عالم کو رنز بناتے رہنے کی ضرورت ہے اور ٹیم میں منتخب ہونے کیلئے زیادہ باؤنڈریز لگانے کی بھی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ فواد عالم کی این سی اے میں موجودگی اچھا موقع تھا جہاں ہمیں طویل طرز کیلئے ان کی فٹنس کے حوالے سے جاننے کا موقع ملا۔مکی آرتھر نے زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنی توجہ کھیل پر ہی مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ہیڈکوچ کے مطابق ہماری ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اور میرے خیال میں ہماری ایک روزہ ٹیم بھی بہتر ہے تاہم اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پھر سے سرفہرست آنے کی ضرورت ہے

(این  این آئی)

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.