You are currently viewing غلط ہو بھی  نہیں   سکتا  غلط  کہہ بھی   نہیں سکتا

غلط ہو بھی نہیں سکتا غلط کہہ بھی نہیں سکتا

اسلام آباد(ڈیسک ) ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو آج استعفیٰ دے کر جاتے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا میڈیا   سے گفتگو

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے،نیب وزیراعظم کے بچوں سے قانون کے مطابق تحقیقات کا آغاز کرے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فارن آفس کا فاصلہ مہینوں میں طے نہ ہوسکا۔نیب ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔عدالت نے نیب سے پوچھا تفتیش کیوں نہیں کررہے ، چیئرمین نیب خاموش رہے ۔چیئرمین نیب نے عدالت میں کہا کہ ریگولیٹرز کا جواب آئے تو ہم کارروائی کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی طرف بڑھنا ہے تو وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کرناہوگا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے ایک سوال کا جواب نہیں دیا پھر بھی کہتے ہیں ہم جمہوری ہیں۔وزیراعظم ، اسحاق ڈار،کیپٹن (ر)صفدر تینوں نے اثاثے چھپائے ان کو نااہل کیا جائے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ کل یا جمعرات تک پاناما کیس مکمل ہوجائے گی