You are currently viewing ملکی وفاع کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فریال تالپور

ملکی وفاع کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فریال تالپور

کوٹلی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے  آزاد کشمیر کوٹلی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں،ہمیں کشمیر اور جمہوریت کے شہیدوں پر فخر ہے، ملکی وفاع کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کوٹلی اولیا اللہ کی سر زمین ہے  جو محبت اور ایمان کا درس دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھٹو شہید کے نواسے اور بی بی کے لخت جگر  پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  اپنےنانا اور والدہ کے  نظریاتی رشتے کو کشمیروں سے مضبوط کرنے  اور کشمیر  کی تحریک آزادی کے غیور حریت پسندوں کی حوصلہ افزائی کرنے آئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت نے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کو تین میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کا تحفہ دیا، کشمیری عوام کو تعلیمی پیکج دیا اورتعلیم کا نظام یکساں کیا جس کی بدولت آج دنیا بھر سے طلبہ و طلبات کشمیر میں تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں  جبکہ ددمن وننگ ،پیپلز  اسٹوڈنٹ فیڈریشن ، لیبر وننگ، کسان وننگ یہ سب پارٹی کے مضبوط ستون ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اب الیکشن کے موڈ میں ہے اور جلد الیکشن ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ، پہلے کسی حکومت نے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی صرف پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے عوامی مسائل سنجیدگی سے حل کئے ہیں۔ انہوں نے  اس عزم اظہار کیا کہ کشمیر کے عوام گڑھی خدا بخش سے وفا کرنا جانتے ہیں اور بی بی کے لخت جگر کوہی کامیاب بنائیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7