You are currently viewing تمہارے تیرختم ہوجائیں گے مگرجگر ختم نہیں ہونگے،بلاول کی تقریر پر فاروق ستار کا ردعمل

تمہارے تیرختم ہوجائیں گے مگرجگر ختم نہیں ہونگے،بلاول کی تقریر پر فاروق ستار کا ردعمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تیر پر تیر چلاؤ ہمیں کس کا ڈر ہے تمہارے تیرختم ہوجائیں گے مگرجگر ختم نہیں ہونگے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تنظیمی امور اور منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب میں ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ کا بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے تاہم دو نئے یونٹس بننے چاہیے، جب ملک بناسکتے ہیں تو صوبہ بھی بنائیں گےجبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے  کوٹہ سسٹم کے خلاف جوڈیشل انکوائری اور کراچی میں پانی کا مسئلہ کے حل کے لئے دھرنہ دینے کا اعلان کیا۔