You are currently viewing جعلی سیکرٹری    کو   عدالت نے  12 سال کی سزا سنا دی

جعلی سیکرٹری کو عدالت نے 12 سال کی سزا سنا دی

اسلام آباد(ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد  کی عدالت میں خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کرنے والی تسنیم فاطمہ کو عدالت نے  12 سال کی سزا سنا دی

پولیس کے مطابق ملزمہ تسنیم فاطمہ نے دو ہزار چودہ میں وزارت مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کرتے لوگوں سے پیسے لوٹے ملزمہ نے مجموعی طور پر چوون لوگوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمہ کو بارہ سال کی سزا کا حکم سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا  حکم دے دیا واضح رہے کہ مذکورہ خاتون اسلام آباد پولیس کی تحویل میں موجود ہیں