You are currently viewing فیصل آباد بس حادثہ ،20مسافر زخمی

فیصل آباد بس حادثہ ،20مسافر زخمی

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:02/12/2016 18:26
  • Reading time:1 mins read

فیصل آباد  (اسٹاف رپورٹر ) فیصل آباد کے علاقے میں کھرڑیانوالہ میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے بیس مسافرزخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق  مسافر بس غلط سمت سے آنے والے رکشے کو بچاتے ہوئے وین الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے کچھ افراد کو شدیدچوٹیں آئیں ہیں۔ ریسکیو اہل کاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے علاج کے لیے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور تیزرفتاری کے باعث اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کنارے قائم کردہ حفاظتی دیوار سے ٹکرگیا جس کے بعد گاڑی الٹ گئی۔