You are currently viewing مستونگ میں دھماکہ ،جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری زخمی

مستونگ میں دھماکہ ،جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری زخمی

کوئٹہ(ڈیسک)مستونگ میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف)کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے قریب مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل ہیں، جو مستونگ کے ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔