کراچی (ڈیسک) بھارت کو فائنل میں عبرت ناک شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے قومی کپتان وطن پہنچ گئیں سرفراز احمد، رومان رئیس کی کراچی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا، میئرکراچی وسیم اختر، گورنر سندھ محمد زبیر نے دونوں کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے، سرفرازاحمد اور رومان رئیس کوسندھی ٹوپی اوراجرک پہنائی گئی
بھارت کی عبرتناک شکست کا نشان چیمپئنز ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، سرفراز ہو کر لوٹنے والے چیمپئنز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور ایئرپورٹس پر ولولہ خیز مناظر دیکھنے میں آئے، قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا، پھولوں کی بارش، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
ذرائع کے مطابق کپتان کو پروٹوکول میں گھر لے جایا گیا، گھر اور گلی میں برقی قمقمے روشن، آتش بازی کا مظاہرہ، سینکڑوں مداح اور شائقین کرکٹ نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں لیں، کپتان سرفراز احمد کا گھر پہنچنے پر بھی بھرپور استقبال کیا گیا، سرفرازاحمد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ گھروں کی چھتوں پر آگئے، گھر کے باہر 60 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم لایا گیا، سرفراز احمد نے بالکونی میں آکر مداحوں کے نعروں کا جواب دیا
چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئن سرفراز احمد نے وطن واپس پہنچنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے بھارت سے ہارنے کے بعد بہت اچھا کم بیک کیا، منیجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے