You are currently viewing پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017کا آغاز

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017کا آغاز

پنجا ب (ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017کا آغاز ہوگیا ہے پہلے روز دومضامین سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کا پیپر لیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت 13،23294تیرہ لاکھ تیئس ہزار دو سو چورانوے امیدوار امتحان دیں گے۔لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں تین لاکھ دس ہزار سات سو اکیاسی امیدوارامتحان دیں گے۔

گیا رہویں  جماعت کے امتحان میں 1،52151 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ بارہویں  جماعت کے امتحان میں 1، امیدوار شرکت کریں گے۔امیدوار کے امتحان کیلئے 509 امتحانی سنٹر تشکیل دیئے گئے ہیں۔

امتحانی سینٹرزمیں 3000 نگران ، 509 سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹیاں دیں گےامتحانات کی نگرانی کیلئے 369 ریذیڈنٹ انسپکٹرز اور 155 موبائل انسپکٹرز تعینات کیے جائیں گے

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.