You are currently viewing امریکہ خطرے میں

امریکہ خطرے میں

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:04/02/2017 17:54
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک ) یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے 28 ملکوں کے اران کا کہنا ہے کہ   ڈونلڈٹرمپ کی  صدارت احکامات کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات انتہا پسندی کے مترادف ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں سے متعلق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف  دنیا میں امریکہ کا تاثر خراب ہوگا بلکہ اسے پہلے سے ذیادہ خطرات سے دوچار کرے گا۔

 جمعہ کے روز برازیل میں ہونے والے ایک اجلاس میں یورپی یونین سے متعلق ملکوں کے نمائندہ ارکان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک تفصیلی خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی احکامات کے ذریعے اقدامات کررہے ہیں اس سے دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف انتہا پسند حکومت کا تعصب اور امریکیوں کےلئے مزید خطرات پیدا ہونگے ان کی تجارتی پالیسی بھی نہ صرف امریکہ بلکہ یورپی یونین کی تجارت کو بھی نقصان پہنچائے گی خط میں یہ استدعا بھی کی جارہی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی بھی کریں