You are currently viewing بر طانیہ  نے ون ڈے سیریز میں  پاکستان کو بدترین  شکست دے کر تاریخ رقم کردی

بر طانیہ نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو بدترین شکست دے کر تاریخ رقم کردی

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:31/08/2016 16:37
  • Reading time:1 mins read

نا ٹنگھم )ڈیسک )برطانوی شیروں نے ۔ پہلے پاکستان کے لئے  444  رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اورپھر پاکستان کو ایک 169 رنزکے بڑے مارجن سےشکست دی، شاہینوں کی ون ڈے کرکٹ میں یہ اب تک کی  سب سے  بد ترین شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کرکٹرزنے شاہینوں کو تیسرے ون ڈے میں 169رنز سے بڑی  شکست دے کر5ایک روزہ میچز کی سیریز 3-0سے جیت لی ہےجبکہ انگلینڈ کے 445 رنز کے ہدف  کے تعقب  میں پوری پاکستانی ٹیم 42.4 اوورز میں صرف 275 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ  آخر میں آنے والے محمد عامر نے 28 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ٹیم کی عزت بچانے کی پوری کوشش کی اورشرجیل خان نے بھی 58 رنز ہی بنائے، پاکستانی کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ ون ڈے سیریز میں بیٹنگ کیسے کرتے ہیں انگلینڈ نے  پاکستا ن کوبتا دیا۔

برطانیہ نے 443رنز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑدی اور  انگلش بیٹسمینوں نےپاکستانی کھلاڑیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور شرجیل خان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم وکٹ پر زیادہ دیر اپنے قدم جمانے میں کامیا ب نہیں ہوئے اور 8رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 171رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی  حاصل کیا جبکہ باؤلرز میں ووکس نے 4 ،عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پلنکٹ،سٹوکس،ووڈ اور موئن علی نے 1،1پاکستانی کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی۔