You are currently viewing پی آئی اے کی تباہی میں ملازمین،افسران اور مختلف حکومتیں ذمہ دارہیں،مشیر برائے  ہوابازی

پی آئی اے کی تباہی میں ملازمین،افسران اور مختلف حکومتیں ذمہ دارہیں،مشیر برائے ہوابازی

اسلام آباد (ڈیسک) مشیر برائے  ہوابازی سردارمہتاب احمد کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے  کی تباہی میں ملازمین ،افسران اور مختلف حکومتیں  ذمہ دارہیں

کراچی  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ  پی آئی اے کی تباہی میں ملازمین،افسران اور مختلف ادوار کی حکومتیں ذمہ دار ہیں، قومی فضائی کمپنی کو حکومت اور ملازمین نے کبھی اپنا نہیں سمجھا جس کے باعث ادارہ خسارے میں ڈوب گیا، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 4ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور منافع بخش ادارہ اپنے خسارے کے باعث ٹائی ٹینک جہاز بن چکا ہے جسے ڈوبنے سے بچانا ہے

مہتاب عباسی نے کہا کہ پی آئی کے 777 طیاروں کی مکمل اوورہالنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، طیاروں کی مرمت اورآرائش کیلیے بینکوں سے قرض لیا جائے گا تاہم بینکوں سےقرض لینا مہنگا ہے، پی آئی اے کی بحالی کے لئے حکومت سے جو رقوم مانگی گئی تھیں اس طرح سے نہیں ملیں۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل جہازوں کی تزئین و آرائش مقامی سطح پر کی جارہی ہے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.