You are currently viewing الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کازنو ٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شو کازنو ٹس جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیسک)  تو ہین عدالت کیس میں  الیکشن کمیشن نےفیصلہ سنا تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران  خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے سماعت کے موقع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے توہین عدالت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائی کورٹ کے ججوں کے پاس ہے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.