You are currently viewing آواز آنی چاہیے بچے پڑھ رہے ہیں اور اساتذہ انہیں پڑھارہےہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

آواز آنی چاہیے بچے پڑھ رہے ہیں اور اساتذہ انہیں پڑھارہےہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کےشعبوں سے متعلق اہم اجلاس کے دوران سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو 2 شعبوں میں تقسیم کیا جائے، پرائمری اور سیکنڈری سطح پر بہتری چاہتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ  بھی کہنا تھا کہ اسکول،کالج اورٹیکنیکل ایجوکیشن کے 2شعبےبنائے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ  خود بھی اسکولوں کا دورہ کرتے رہیں گے سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں آواز آنی چاہیے بچے پڑھ رہے ہیں اور اساتذہ انہیں پڑھارہےہیں۔

آئی بی سکھر کے اساتذہ بھرتی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری ہدایت کی کہ آئی بی اےسکھرسےمنتخب 180ہیڈماسٹرزکو فوری طور پربھرتی کیاجائے اور اساتذہ جس یوسی کی بنیادپربھرتی کیےانہیں متعلقہ یوسی میں بھیجاجائے۔