You are currently viewing الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے سے روک دیا

اسلام آباد(ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کرانےتک  پی ٹی آئی کو ضمنی یا بلدیاتی انتخابات میں بلے کے نشان پر حصہ لینے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب تک انٹر ا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہے،تحریک انصاف پارٹی آئین کےمطابق ہر4 سال میں انٹراپارٹی الیکشن کرانےکی پابندہے،پی ٹی آئی کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2016میں کرانے تھے ،انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک تحریک انصاف انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔الیکشن کمیشن نےبلےکانشان الاٹ نہ کرنےکاحکم نامہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کوارسال کردیا ۔