اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ، پشاور، شانگلہ ، غذر،ہزارہ ڈویژن اور اسکردو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے یکے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد، شانگلہ ، غذر،گاہکوچ، اسکردو، ہزارہ ڈویژن و دیگر مقامات پر 15 سے 20 سیکنڈمحسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے اورگھروں ، دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ اٹھ مقام سے 48 کلو میٹر شمال مغرب میں آیا جبکہ زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلو میٹرتھی،زلزلےکامرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کےقریب تھا ۔