کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرل ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
نیوز پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو کا کہان تھا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت مجھے بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صبح سے دفتر میں بیٹھا ہوں بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خبریں شایع کرکے میری ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے مزید کہا کہ اس طرح کے حربے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر قانونی حق استعمال کروں گا۔